افغان سپنرراشدخان ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں 700وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنہری باب رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں مکمل کر کے دنیا کے پہلے بائولر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ راشد خان نے یہ تاریخی سنگِ میل پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ میں عبور کیا۔ اس کارنامے کے ساتھ …

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنہری باب رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں مکمل کر کے دنیا کے پہلے بائولر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ راشد خان نے یہ تاریخی سنگِ میل پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ میں عبور کیا۔ اس کارنامے کے ساتھ ہی وہ مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سابق ویسٹ انڈین بائولر ڈیوین براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے،ویسٹ انڈیز ہی کے ہی شیو نارائن چندرپال 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ راشد خان نہ صرف مجموعی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بلکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (T20I) میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں۔

وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 164 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کیوی اسپنر آئش سودھی 162 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ راشد خان کی یہ کامیابی ان کی غیر معمولی محنت، مستقل مزاجی اور عالمی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کم عمری میں ہی جس تسلسل اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ انہیں جدید دور کے عظیم ترین ٹی ٹوئنٹی بائولرز میں شامل کرتا ہے۔