اولمپک ویمنز آئس ہاکی، امریکا اور کینیڈاکی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

روم۔17فروری (اے پی پی):امریکا اور کینیڈا کی ویمنز ٹیمیں سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔ شنہوا کے مطابق امریکا کی ویمن آئس ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد سویڈن کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کی خواتین …

روم۔17فروری (اے پی پی):امریکا اور کینیڈا کی ویمنز ٹیمیں سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔ شنہوا کے مطابق امریکا کی ویمن آئس ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد سویڈن کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کی خواتین آئس ہاکی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ویمنز آئس ہاکی مقابلوں کا فائنل میچ 19 فروری کو میلان میں کھیلا جائے گا۔پالاٹالیا، میلان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں امریکا اور سویڈن کی ویمنز آئس ہاکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکی آئس ہاکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سویڈن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔یاد رہے کہ امریکا کی ٹیم اس سے قبل اپنے گروپ اے میں ناقابل شکست رہی تھی جو تاحال اپنی کارکردگی کا برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سخت مقابلہ رہا تاہم کینیڈا کی ٹیم نے حریف سوئٹزرلینڈ کی ویمنز آئس ہاکی ٹیم کو 1-2 سے ہر اکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ویمنز آئس ہاکی مقابلوں کا فائنل میچ 19 فروری کو میلان میں کھیلا جائے گا۔