سرمائی اولمپکس، جاپانی جوڑی ریکو میورا اور ریوچی کیہارا نے فری سکیٹنگ مقابلے میں عالمی ریکارڈ قائم کر کے طلائی تمغہ جیت لیا

میلان۔17فروری (اے پی پی):جاپان کے عالمی چیمپئن سکیٹرز ریکو میورا اور ریوچی کیہارا نے جوڑوں کے فری سکیٹنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق عالمی چیمپئن سکیٹرز ریکو میورا اور ریوچی کیہارا نے جوڑوں کے فری سکیٹنگ مقابلے میں 158.13 پوائنٹس حاصل کر کے نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ اس مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ جاپانی جوڑی ہفتے کو شارٹ پروگرام میں …

میلان۔17فروری (اے پی پی):جاپان کے عالمی چیمپئن سکیٹرز ریکو میورا اور ریوچی کیہارا نے جوڑوں کے فری سکیٹنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق عالمی چیمپئن سکیٹرز ریکو میورا اور ریوچی کیہارا نے جوڑوں کے فری سکیٹنگ مقابلے میں 158.13 پوائنٹس حاصل کر کے نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ اس مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

جاپانی جوڑی ہفتے کو شارٹ پروگرام میں لفٹ کے دوران غلطی کے باعث پانچویں نمبر پر چلی گئی تھی، تاہم انہوں نے فری سکیٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے فلم گلیڈی ایٹر کے ساؤنڈ ٹریک پر جرات مندانہ اور اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تھرو ٹرپل لَٹس، ٹرپل سالکو اور تھرو ٹرپل لوپ سمیت تمام اہم مراحل کامیابی سے مکمل کیے۔ ان کاسکور 157.64 کے سابقہ عالمی ریکارڈ سے بہتر رہا، جوکہ ایناستاسیا میشینا اور الیگزینڈر گیلیاموف نے یورپی فگر سکیٹنگ چیمپئن شپ2022 میں قائم کیا تھا۔

ان مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جارجیا کی جوڑی اناستاسیا میٹیلکینا اورلوکا بیرولاوا نے جیتا، جو فاتحین سے 9.49 پوائنٹس پیچھے رہے۔ جرمنی کے منروا فیبین ہیس اور نکیتا ولوڈن جو شارٹ پروگرام کے بعد سرفہرست تھے، فری سکیٹ میں برتری برقرار نہ رکھ سکے اور کانسی کے تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔دفاعی اولمپک چیمپئن چین کی جوڑی سوئی وینجنگ اور ہان کاننگ مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر رہی۔ انہوں نے فری سکیٹ میں سیزن کا بہترین اسکور 135.98 حاصل کیا اور مجموعی 208.64 پوائنٹس بنائے۔