ریو ڈی جنیرو ۔17فروری (اے پی پی):سربیا کے ٹینس کھلاڑی کوالیفائر ڈوسن لاجووچ ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ 35 سالہ سربین کھلاڑی ڈوسن لاجووچ نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں حریف جرمن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیونتھ سیڈڈ ڈینیئل آلٹمائر کو شکست دی ۔اے ٹی پی ٹور کے زیر اہتمام …
ڈوسن لاجووچ ریو اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو ۔17فروری (اے پی پی):سربیا کے ٹینس کھلاڑی کوالیفائر ڈوسن لاجووچ ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ 35 سالہ سربین کھلاڑی ڈوسن لاجووچ نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں حریف جرمن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیونتھ سیڈڈ ڈینیئل آلٹمائر کو شکست دی ۔اے ٹی پی ٹور کے زیر اہتمام ریو اوپن ٹینس ایونٹ برازیل کے مشہور شہر ریوڈی جنیرو کے جاکی ٹینس کلب میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے ٹینس کھلاڑی کوالیفائر ڈوسن لاجووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی ڈینیئل آلٹمائر کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6،6-7(7-9)سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کی بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








