دبئی ۔17فروری (اے پی پی):بیلجیم کی ٹینس کھلاڑی ایلیس مرٹینز اور کروشیا کی انتونیا روزک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایلیس مرٹینز نے ویمنز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی میری بوزکوواہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ کروشیا کی انتونیا روزک …
دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلیس مرٹینز اور انتونیا روزک کا فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
دبئی ۔17فروری (اے پی پی):بیلجیم کی ٹینس کھلاڑی ایلیس مرٹینز اور کروشیا کی انتونیا روزک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایلیس مرٹینز نے ویمنز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی میری بوزکوواہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ کروشیا کی انتونیا روزک نے ابتدائی میچ میں سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو شکست دی۔
دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں بیلجیم کی ٹینس کھلاڑی ایلیس مرٹینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی میری بوزکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں کروشیا کی انتونیا روزک نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ایما راڈوکانو کو 1-6، 7-5 اور 2-6سے ہرا کر نہ صرف فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








