نیویارک۔17فروری (اے پی پی):عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ قمری نئے سال کی تعطیلات کے باعث بڑے ایشیائی بازاروں میں محدود کاروبار اور امریکی ڈالر کی مضبوطی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4947.98 ڈالر فی اونس پر آ …
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک۔17فروری (اے پی پی):عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ قمری نئے سال کی تعطیلات کے باعث بڑے ایشیائی بازاروں میں محدود کاروبار اور امریکی ڈالر کی مضبوطی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4947.98 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے معاہدے 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 4966.80 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ اسپاٹ سلور 2.7 فیصد کمی کے ساتھ 74.51 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ اس سے قبل اس میں تین فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسپاٹ پلاٹینم 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 2025.05 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پیلاڈیم 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 1698.10 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔








