کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کے لیے نئے چیف تجارتی مذاکرات کار کی تقرری کر دی

اوٹاوا۔17فروری (اے پی پی):کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے تجربہ کار سفارت کار جینس شاریٹ کو امریکا کے لیے ملک کی نئی چیف تجارتی مذاکرات کار مقرر کر دیاہے۔ شنہوا نے کینیڈین وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جینس شاریٹ امریکا میں کینیڈین سفیر مارک وائزمن کے ساتھ مل کر کینیڈا-امریکا-میکسیکو معاہدے (CUSMA) کے آئندہ جائزے کے عمل کی نگرانی کریں گی۔ کینیڈا-امریکا-میکسیکو معاہدہ …

اوٹاوا۔17فروری (اے پی پی):کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے تجربہ کار سفارت کار جینس شاریٹ کو امریکا کے لیے ملک کی نئی چیف تجارتی مذاکرات کار مقرر کر دیاہے۔ شنہوا نے کینیڈین وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جینس شاریٹ امریکا میں کینیڈین سفیر مارک وائزمن کے ساتھ مل کر کینیڈا-امریکا-میکسیکو معاہدے (CUSMA) کے آئندہ جائزے کے عمل کی نگرانی کریں گی۔

کینیڈا-امریکا-میکسیکو معاہدہ یکم جولائی 2020 کو 16 سالہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوا تھا۔ معاہدے کی شرائط کے تحت تینوں ممالک کو اس کے نفاذ کی چھٹی سالگرہ پر مشترکہ جائزہ شروع کرنا ہوتا ہے، جو یکم جولائی 2026 کو بنتی ہے۔ کینیڈا-امریکا-میکسیکو معاہدےکے فریم ورک کے تحت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان 85 فیصد سے زائد تجارتی سامان پر کوئی ٹیرف عائد نہیں ہوتا۔