آسٹریلیا،میلبورن کے شمال میں بش فائربے قابو، تین قصبوں کے مکینوں کو گھروں میں پناہ لینے کی ہدایت

کینبرا۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں میلبورن کے شمال میں واقع تین چھوٹے قصبوں کے رہائشیوں کو بے قابو بش فائر کے باعث فوری طور پر گھروں میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے بعد جاری ہنگامی انتباہ میں کہا گیا ہےکہ میلبورن سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ ٹراوول کے …

کینبرا۔17فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں میلبورن کے شمال میں واقع تین چھوٹے قصبوں کے رہائشیوں کو بے قابو بش فائر کے باعث فوری طور پر گھروں میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے بعد جاری ہنگامی انتباہ میں کہا گیا ہےکہ میلبورن سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ ٹراوول کے قریب بھڑکنے والی آگ گھروں اور انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

دو بجے سے کچھ قبل جاری ایک علیحدہ انتباہ میں بتایا گیا کہ ٹراوول اور اس کے ہمسایہ قصبوں کیرسڈیل اورٹلاروک سے انخلا کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے، لہٰذا رہائشیوں اور وہاں موجود افراد کو فوری طور پر عمارتوں کے اندر پناہ لینا ہوگی۔حکام کے مطابق شدید گرمی، تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انتباہ میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ آپ خطرے میں ہیں اور زندہ رہنے کے لیے فوری اقدام ضروری ہے۔

آگ کے پہنچنے سے پہلے پناہ حاصل کریں کیونکہ شدید گرمی شعلوں سے پہلے ہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔2021 کی قومی مردم شماری کے مطابق ٹراوول، کیرسڈیل اور ٹلاروک کی مجموعی آبادی تقریباً 900 افراد پر مشتمل ہے۔حکام نے ایک روز قبل خبردار کیا تھا کہ وکٹوریا کے بیشتر علاقے شدید آتشزدگی کے خطرے سے دوچار ہیں، جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے اور موسمی حالات آگ کو مزید بھڑکا رہے ہیں۔