لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بسنت کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار کو سپیشل ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 24 فروری تک ملتوی کر دی۔جسٹس ملک اویس خالد نے خاتون اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے موقف کے مطابق صرف لاہور میں بسنت کی اجازت دینا امتیازی سلوک کے مترادف ہے، …
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بسنت کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

مزید خبریں
لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بسنت کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار کو سپیشل ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 24 فروری تک ملتوی کر دی۔جسٹس ملک اویس خالد نے خاتون اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے موقف کے مطابق صرف لاہور میں بسنت کی اجازت دینا امتیازی سلوک کے مترادف ہے، لہذا پورے پنجاب میں یکساں پالیسی اختیار کی جائے۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع کی صورتحال کا جائزہ لے کر ہوم سیکرٹری سے رجوع کرتا ہے۔ اگر کوئی ڈپٹی کمشنر بسنت کے لیے موثر سکیورٹی انتظامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو وہ محکمہ داخلہ سے اجازت طلب کر سکتا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار پہلے متعلقہ حکام سے رجوع کرے اور سپیشل ہوم سیکرٹری سے ملاقات کے بعد آئندہ سماعت پر پیش رفت سے آگاہ کرے۔ عدالت نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ۔








