لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی طرف سے نظر بندی کے احکامات واپس لینے کے تحریری جواب پر تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے تین کارکنوں کی 30 روزہ نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں کو نمٹا دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی ۔ منگل کو سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مدثر چھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ رضوان الٰہی، محمد اکرم اور …
لاہور ہائیکورٹ، سرکاری وکیل کے تحریری جواب پر پی ٹی آئی کے تین کارکنوں کی 30 روزہ نظر بندی کے خلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں

مزید خبریں
لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی طرف سے نظر بندی کے احکامات واپس لینے کے تحریری جواب پر تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے تین کارکنوں کی 30 روزہ نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں کو نمٹا دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی ۔ منگل کو سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مدثر چھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ رضوان الٰہی، محمد اکرم اور محمد ندیم کو متحرک سیاسی کارکن قرار دیتے ہوئے 8 فروری کو امن و امان میں ممکنہ خلل کے خدشے کے پیش نظر ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، تاہم بعد ازاں ضلعی انتظامیہ نے یہ احکامات واپس لے لیے۔ سرکاری وکیل کے بیان کے بعد عدالت نے مزید کارروائی کی ضرورت نہ ہونے پر درخواستیں نمٹا دیں۔








