چنائی۔17فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔راچن رویندر اور گلین فلپس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے 174 رنز کا مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلین فلپس نے ناقابل شکست 76 اور راچن …
نیوزی لینڈآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ رائونڈ میں پہنچ گیا

مزید خبریں
چنائی۔17فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔راچن رویندر اور گلین فلپس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے 174 رنز کا مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلین فلپس نے ناقابل شکست 76 اور راچن رویندرنے ناقابل شکست 59 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کینیڈا کے یوراج سمرا کی 110رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔
گلین فلپس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔منگل کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 1173 رنز بنا ئے، یوراج سمرا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 110رنز کی دلکش اننگز کھیلی،اس دوران انہوں نے 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6فلک شگاف چھکے اور 11 چوکے لگائے۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری،جیکب ڈفی،کائل جیمی سن اور جیمز نیشام نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں راچن رویندر اور گلین فلپس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے 174 رنز کا مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلین فلپس ناقابل شکست 76 اور راچن رویندر ناقابل شکست 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی کیوی ٹیم میگا ایونٹ کے سپر ایٹ رائونڈ میں داخل ہوگئی ہے۔کینیڈا کی جانب سے ڈیلون ہیلیگر اور سعد بن ظفر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔گلین فلپس کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








