ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں کمی

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اوراے کے ڈی ریسرچ کے مطابق جنوری میں ملک میں 2 لاکھ 18ہزارٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 51فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 4 لاکھ 46ہزارٹن یوریا کی فروخت ہوئی۔ دسمبرکے مقابلہ میں جنوری …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اوراے کے ڈی ریسرچ کے مطابق جنوری میں ملک میں 2 لاکھ 18ہزارٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 51فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 4 لاکھ 46ہزارٹن یوریا کی فروخت ہوئی۔

دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں یوریا کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر84فیصدکی کمی ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ملک میں 39ہزارٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال جنوری کے 61ہزارٹن کے مقابلہ میں 36فیصدکم ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر51فیصدکی کمی ہوئی۔ دسمبرمیں ملک میں 80ہزارٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔