گھوڑا عزم، قوت، رفتار، استقامت اور کامیابی کی علامت ہے، پاکستان کو معاشی بہتری اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کیلئے چین کے تجربات سے سیکھنا ہوگا،وفاقی وزیرقیصر احمد شیخ

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے چین کے’’گھوڑے کا سال‘‘ کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ گھوڑا عزم، قوت، رفتار، استقامت اور کامیابی کی علامت ہے، جو چین کی شاندار ترقی کا مظہر ہے، پاکستان کو معاشی بہتری اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لئے چین کے تجربات سے سیکھنا ہوگا۔ چین کے’’گھوڑے کا سال‘‘ کی آمدکےموقع پر منعقدہ جشنِ …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے چین کے’’گھوڑے کا سال‘‘ کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ گھوڑا عزم، قوت، رفتار، استقامت اور کامیابی کی علامت ہے، جو چین کی شاندار ترقی کا مظہر ہے، پاکستان کو معاشی بہتری اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لئے چین کے تجربات سے سیکھنا ہوگا۔

چین کے’’گھوڑے کا سال‘‘ کی آمدکےموقع پر منعقدہ جشنِ بہاراں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد میں کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے قیصر احمد شیخ نے چینی حکومت اور عوام کو گھوڑے کا سال کی آمد پر مبارکباد دی اور کہا کہ گھوڑا عزم، قوت، رفتار، استقامت اور کامیابی کی علامت ہے، جو چین کی شاندار ترقی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے تعلیم، صنعتی ترقی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے ستر کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکالا۔ اگر پاکستان کو معاشی بہتری اور پائیدار ترقی حاصل کرنی ہے تو اسے چین کے تجربات سے سیکھنا ہوگا، خصوصاً تعلیم اور قومی استحکام پر توجہ دینا ہوگی۔قیصر احمد شیخ نے قومی معیشت کے استحکام کے لیے ’’میثاقِ معیشت‘‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی اور سماجی قوتوں کو قومی مفاد میں متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب قومیں تعلیم اور معیشت کے گرد متحد ہوتی ہیں تو تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی نے انہیں تحریک دی کہ وہ سیاست میں آئیں اور مثبت تبدیلی لانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے، جسے انہوں نے چینی ماڈل سے سیکھا اور معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر محبوب الحق کے وژن کا حوالہ دیا کہ انسانی ترقی ہی اصل ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (فاسٹ) سے وابستہ ہیں اور ان کا مشن ہے کہ محروم طبقوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ چنیوٹ کو تعلیمی آکسفورڈ بنائیں گے تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ چینی قوم کا مزاج باوقار، منظم اور قابل اعتماد ہے اور یہی اوصاف اس کی ترقی کا راز ہیں۔ چین میں کاروبار کرنے کی لاگت کم اور نظام مؤثر ہے، جس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ثقافتی تبادلے اعتماد اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو فنڈنگ فراہم کر کے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

تعلیم میں سرمایہ کاری قومی ترقی کی بنیاد ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ چینی کمپنیوں کے لیے جو دیگر منڈیوں میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس سے دونوں ممالک کو اقتصادی اور صنعتی فوائد حاصل ہوں گے۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرے گا اور پاک چین اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔