اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےباجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے 12 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےباجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے 12 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 11 بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم اور شرپسند عناصر میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے عام شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر جوانوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








