عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا اور ایک ماہ بعد دوسرا، جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا اور ایک ماہ بعد دوسرا، جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے۔

منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا علاج راولپنڈی،اسلام آباد کے بہترین ہسپتال اور ماہر ترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری رہے گا جبکہ ان کی فیملی کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرتی ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، ہمارے لئے تمام قیدی برابر اور ان کی صحت ریاست کی ذمہ داری ہے، اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے اور بے بنیاد ابہام نہ پھیلایا جائے،افسوس کہ تحریک انصاف اپنی اندرونی تقسیم چھپانے کے لئے اس حساس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔