اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے منگل کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت قائم نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے کال سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامی و تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر کو جنرل منیجر ڈیٹا اینڈ آئی ٹی محمد سرور نے کال سینٹر کے آپریشنل اور تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد سرور …
وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے کال سینٹر کا دورہ ، انتظامی و تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے منگل کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت قائم نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے کال سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامی و تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر کو جنرل منیجر ڈیٹا اینڈ آئی ٹی محمد سرور نے کال سینٹر کے آپریشنل اور تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
محمد سرور نے بریفنگ میں بتایا کہ این ٹی سی کے ایف-5 بلڈنگ میں قائم کال سینٹر 15 فروری 2026 سے فعال ہے اور اس وقت تقریباً 50 تربیت یافتہ کال ایجنٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے اور کالز کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو سنبھالنے کے لئے I-9 میں ایک دوسرا کال سینٹر بھی جلد فعال کیا جا رہا ہے۔کال سینٹر میں رئیل ٹائم مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے جس پر لاگ اِن ایجنٹس، قطار میں موجود کالز، زیرِسماعت کالز اور موصولہ مجموعی کالز کی تعداد معلوم کر سکیں گے۔
بریفنگ میں وفاقی وزیر کو کال سینٹر میں مستحقین کی اہلیت کی جانچ ،کال کرنے والوں کی اہلیت یا نااہلیت، اہل ہونے کی صورت میں مقررہ بینک اور رقم وصول کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 13,000 روپے کی مالی معاونت کے بارے میں ایک ہی دن میں تقریباً 43 ہزار کالز موصول ہوئیں جبکہ اب تک تقریباً 14 لاکھ مستحقین کے اکاؤنٹس قائم کئے جا چکے ہیں تاکہ رقوم کی بروقت اور ہموار ترسیل ممکن بنائی جا سکے ۔
وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ کنٹرول روم کو 24/7 بنیادوں پر کم از کم رمضان کے پہلے عشرے کے لئے مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ عوامی رابطہ بڑھایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کال ایجنٹس کی تربیت کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ تمام ادائیگیاں ایک ہفتے کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم ہو۔وفاقی وزیر نے این ٹی سی، بی آئی ایس پی اور بینکاری شراکت داروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے شفافیت، فوری رسپانس اور شہری دوست سروس ڈیلیوری کی جلد فراہم پر زور دیا۔








