ہمیں بس اپنی تیاری پر فوکس کرنا ہے اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے، نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کی پریس کانفرنس

کولمبو۔17فروری (اے پی پی):نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے پاکستان کے خلاف اپنے آئندہ میچ کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی مکمل تیاری کر رہے ہیں اور میدان میں اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔کریگ ولیمز نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بس اپنی تیاری پر فوکس کرنا ہے اور پاکستان …

کولمبو۔17فروری (اے پی پی):نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے پاکستان کے خلاف اپنے آئندہ میچ کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی مکمل تیاری کر رہے ہیں اور میدان میں اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔کریگ ولیمز نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بس اپنی تیاری پر فوکس کرنا ہے اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ میگا ایونٹ میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا ہے، تاہم ان کا مورال اچھا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف بہترین کھیلنے کی کوشش کریں گے۔نمیبیا کے کوچ نے ایسوسی ایٹ ممالک کو کرکٹ میچزملنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایٹ ممالک کو کرکٹ میچز مل رہے ہیں ، اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس سے کرکٹ کی سطح اور معیار میں بہتری آئے گی۔پچ کے حوالے سے کریگ ولیمز نے بتایا کہ پچ پر تھوڑی گھاس ہے، لیکن ہم کل دیکھیں گے کہ یہ کس طرح کھیلتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے پروفیشنل کھلاڑی ہیں، اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آؤٹ فارم نہیں ہیں، ہم نے ہر کھلاڑی کے لیے الگ الگ پلان بنایا ہے۔کریگ ولیمز نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے پلان پر سختی سے عمل کرنا ہے اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔ عثمان طارق ایک اچھے باؤلر ہیں اور ہم نے ان کے لیے بھی پلان تیار کیا ہے۔انہوں نے اختتام میں کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، ہم ان سے پریشان نہیں ہیں، بس ہمیں اپنے پلان پر رہ کر بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔

 

مزید خبریں