لاہور۔17فروری (اے پی پی):پاکستان ویمنز اے ٹیم نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 80 رنز کا ہدف کم سے کم 15.5 اوورز میں مکمل کرنا تھا، جسے پاکستانی کھلاڑیوں نے صرف 11 اوورز میں مکمل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے شوال ذوالفقار نے 38 رنز …
پاکستان ویمنز اے ٹیم ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔17فروری (اے پی پی):پاکستان ویمنز اے ٹیم نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 80 رنز کا ہدف کم سے کم 15.5 اوورز میں مکمل کرنا تھا، جسے پاکستانی کھلاڑیوں نے صرف 11 اوورز میں مکمل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے شوال ذوالفقار نے 38 رنز اور حرینہ سجاد نے 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں، دونوں کے درمیان 56 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم ہوئی۔
بائولنگ میں پاکستان کی لیفٹ آرم سپنر انوشہ ناصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں ایک میڈن سمیت صرف 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کپتان حفصہ خالد نے 2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستان ویمنز اے ٹیم گروپ اے سے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس کے ساتھ بھارت اے بھی شامل ہے۔ گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا۔ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے دونوں سیمی فائنلز 20 فروری کو ٹرڈ تھائی کرکٹ گراونڈ، بنکاک میں کھیلے جائیں گے۔








