اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیئر اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھائی لینڈ کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صحت کے …
پرائمری ہیلتھ کیئر اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں،سید مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیئر اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھائی لینڈ کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کے لیے جاری اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے پرائمری ہیلتھ کیئر نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو مؤثر حکمت عملی کے تحت مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں دوبارہ وزیر اعظم صحت کارڈ جاری کر دیا گیا ہے جس سے 25 لاکھ خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم ہوں گی۔








