ملکی برآمدات میں جنوری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ، جنوری میں تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جنوری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ملکی برآمدات کاحجم 3.056ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے 2.951ارب ڈالرکے مقابلہ میں 3.5فیصدزیادہ ہے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر34.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، دسمبرمیں برآمدات کاحجم 2.268ارب ڈالررہا، جنوری میں درآمدات پر5.813ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جنوری 5.869ارب ڈالرکے مقابلہ میں …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جنوری کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں ملکی برآمدات کاحجم 3.056ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے 2.951ارب ڈالرکے مقابلہ میں 3.5فیصدزیادہ ہے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر34.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،

دسمبرمیں برآمدات کاحجم 2.268ارب ڈالررہا، جنوری میں درآمدات پر5.813ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جنوری 5.869ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر4.4فیصدکی کمی ہوئی،دسمبرمیں درآمدات پر6.081ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،جنوری میں ملک کے تجارتی خسارہ کاحجم 2.757ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرکے 3.813ارب ڈالرکے مقابلہ میں 27.7فیصد اورگزشتہ سال جنوری کے 2.918ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.5فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 18.190ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 19.583ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7.1 فیصدکم ہے،مالی سال کے پہلے 7ماہ میں درآمدات پر40.260ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 36.771ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.5فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں تجارتی خسارہ کاحجم 22.070ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.188ارب ڈالرکے مقابلہ میں 28.4فیصدزیادہ ہے۔