نیویارک ۔18فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے متنازع مگر مقبول ٹینس اسٹار نک کرگیوس نے نیویارک کے معروف سٹیڈیم میڈیسن سکوائر گارڈن جیسے دنیا کے معروف ترین ایرینا کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے اور شائقین کی بڑی تعداد میں آمد پر سوشل میڈیا پر اپنے گہرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ گارڈن کپ کے دوران 17400سے زائد شائقین ٹینس سٹار کو …
میڈیسن سکوائر گارڈن میں بھرپور ہجوم، آسٹریلوی نک کیریوس کا سوشل میڈیا پر اظہارِ مسرت

مزید خبریں
نیویارک ۔18فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے متنازع مگر مقبول ٹینس اسٹار نک کرگیوس نے نیویارک کے معروف سٹیڈیم میڈیسن سکوائر گارڈن جیسے دنیا کے معروف ترین ایرینا کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے اور شائقین کی بڑی تعداد میں آمد پر سوشل میڈیا پر اپنے گہرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ گارڈن کپ کے دوران 17400سے زائد شائقین ٹینس سٹار کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے امڈ آئے تھے جس پر نک کرگیوس نے اپنی انسٹاگرام پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نک کرگیوس نے آریانا سبالینکا کے خلاف بیٹل آف دی سیکسز میں بھی فتح حاصل کی تھی جو ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک رہا ہے۔ٹینس کورٹ میں اپنی جارحانہ مزاجی کے لیے مشہور 30 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی کے لیے پیشہ ورانہ کیریئر اس وقت مشکلات کا شکار نظر آتا ہے کیونکہ وہ طویل عرصے سے انجری کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔
رواں برس برسبین میں الیگزینڈر کوواسیوچ کے خلاف پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد انہوں نے آسٹریلین اوپن کے سنگلز مقابلوں سے بھی دوری اختیار کر لی تھی جس کے بعد اب ان کی انڈین ویلز اور میامی اوپن جیسے بڑے ٹورنامنٹس میں شرکت پر بھی شکوک و شبہات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نک کرگیوس کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے تاہم ان کی فٹنس اور مستقل مزاجی ان کے مستقبل کے حوالے سے بڑے سوالات کھڑے کر رہی ہے کیونکہ وہ رینکنگ میں بھی کافی نیچے چلے گئے ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر عالمی ٹینس میدان میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔








