واشنگٹن ۔18فروری (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ کنزیومر ٹیکس میں کمی سے گریز کرے کیونکہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ایسا غیر ہدفی اقدام ملک کی مالیاتی صورتحال کو مزید کمزور کر سکتا ہے۔ کیوڈو کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی رواں …
آئی ایم ایف کی جاپان کو کنزیومر ٹیکس میں کمی نہ کرنے کی تجویز

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18فروری (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ کنزیومر ٹیکس میں کمی سے گریز کرے کیونکہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ایسا غیر ہدفی اقدام ملک کی مالیاتی صورتحال کو مزید کمزور کر سکتا ہے۔ کیوڈو کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد خوراک اور مشروبات پر عائد 8 فیصد کنزیومر ٹیکس کو دو سال کے لیے معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے جاپانی حکام کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کے اختتام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی یا بڑے بیرونی جھٹکوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کمزور گھرانوں اور کاروباری اداروں کے لیے معاونت بجٹ کے لحاظ سے غیر جانبدار، عارضی اور مخصوص گروہوں تک محدود ہونی چاہیے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا کہ جاپان کا سرکاری قرض جو بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے، طویل مدت میں مزید بڑھنے کا امکان ہے،
اگرچہ اخراجات پر قابو اور بہتر ٹیکس وصولی نے مالیاتی استحکام کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔جاپان کی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے ٹوکیو میں کہا کہ آئی ایم ایف کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی حکومت کی مضبوط معیشت اور مالیاتی استحکام کے بیک وقت حصول کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔








