وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین کےنئے سال کے پرمسرت موقع پر چینی عوام اور حکومت کو دل کی گہرائیوں …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین کےنئے سال کے پرمسرت موقع پر چینی عوام اور حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ، دعا ہے کہ یہ نیا سال چین کی عظیم قوم کے لیے مسلسل خوشحالی، امن، ترقی اور کامیابیاں لائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور سٹریٹجک تعاون پر قائم پائیدار دوستی ہر گزرتے سال کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت کو سراہتے اور عالمی سطح پر چین کی شاندار کامیابیوں اور اس کے تعمیری کردار کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ آنے والا سال دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط ، اقتصادی تعاون کو وسیع اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتے کو مزید گہرا کرے گا۔