مختصر بندش کا مسئلہ حل ہو گیا، یوٹیوب

کیلیفورنیا۔18فروری (اے پی پی):سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’یوٹیوب‘‘نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی بندش سے دنیا بھر کے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تاہم اب سروس کو بحال کر دیا گیا ہے ۔العربیہ اردو کے مطابق ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے کہا کہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یوٹیوب کی سروسز میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ویب سائٹ …

کیلیفورنیا۔18فروری (اے پی پی):سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’یوٹیوب‘‘نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی بندش سے دنیا بھر کے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تاہم اب سروس کو بحال کر دیا گیا ہے ۔العربیہ اردو کے مطابق ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے کہا کہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یوٹیوب کی سروسز میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ویب سائٹ کے ہوم پیج پر آنے والوں کو کچھ دیر بعد دوبارہ آنے کا کہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب تک رسائی میں دشواریوں کی 300,000 سے زیادہ اطلاعات ملیں، اگرچہ یہ اطلاعات کافی بڑھنے کے بعد تقریباً ایک بجے کم ہو گئیں۔جب اے ایف پی سے منسلک صحافیوں نے4 بجے یوٹیوب تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو سائٹ دوبارہ چل رہی تھی۔یوٹیوب نے اپنے ہیلپ پیج پر پوسٹ میں کہا کہ نظام کے ساتھ پیش آنے والا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ہمارے تمام پلیٹ فارمز بشمول یوٹیوب، یوٹیوب ایپ، یوٹیوب میوزک، کڈز، اور ٹی وی دوبارہ معمول پر آ گئے ہیں۔گوگل کا ملکیتی یوٹیوب دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جسے ہر ماہ 2.5 بلین سے زیادہ صارفین فعال طور پر استعمال کرتے ہیں۔