میکسیکو سٹی۔18فروری (اے پی پی):میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے اپنی قومی ٹیم ایل ٹری کی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لئے تین اہم وارم اپ میچوں کی تصدیق کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق نئے میکسیکو 22 مئی کو گھانا کی میزبانی کرے گا جس کے 8 دن بعد یعنی 30 مئی کو کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔ ورلڈ کپ سے …
فیفا ورلڈ کپ سے قبل میکسیکو کا بڑا ایکشن، گھانا، آسٹریلیا اور سربیا کے خلاف دوستانہ میچوں کا اعلان

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔18فروری (اے پی پی):میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے اپنی قومی ٹیم ایل ٹری کی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لئے تین اہم وارم اپ میچوں کی تصدیق کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق نئے میکسیکو 22 مئی کو گھانا کی میزبانی کرے گا جس کے 8 دن بعد یعنی 30 مئی کو کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔ ورلڈ کپ سے قبل میکسیکو کا آخری تربیتی مقابلہ 4 جون کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر سربیا کے خلاف ہوگا، تاہم گھانا اور سربیا کے خلاف میچوں کے لیے شہروں اور سٹیڈیمز کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
میکسیکن فٹ بال فیڈریشن کے صدر ایوار سیسنیگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچز انتہائی سخت اور بھرپور شدت کے حامل ہوں گے جو قومی ٹیم کو فیفاورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کے لیے تیار کرنے میں بہترین ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ میکسیکو اپنی فیفاورلڈ کپ مہم کا آغاز 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی ایزٹیکا سٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گا۔
اس سے قبل میکسیکو 25 فروری کو آئس لینڈ، 28 مارچ کو پرتگال اور 31 مارچ کو بیلجیئم کے خلاف بھی دوستانہ میچ کھیلنے کا اعلان کر چکا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزبان ملک عالمی ایونٹ کے لیے کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہتا۔








