صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری: پاکستان نمیبیا کو ہرا کر ورلڈ کپ کے ’’سپر ایٹ‘‘مرحلے میں پہنچ گیا

کولمبو۔18فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف 102 رنز کی شاندار فتح حاصل کر کے "سپر ایٹ" مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سنہالی اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی برتری شروع سے آخر تک برقرار رہی۔نمیبیا کی بیٹنگ اور پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ200 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی …

کولمبو۔18فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف 102 رنز کی شاندار فتح حاصل کر کے "سپر ایٹ” مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سنہالی اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی برتری شروع سے آخر تک برقرار رہی۔نمیبیا کی بیٹنگ اور پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ200 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں محض 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اوپنرز لارین اسٹین کیمپ اور جان فرائی لنک نے 32 رنز کا آغاز فراہم کیا، لیکن فرائی لنک کو سلمان مرزا نے 9 رنز پر کلین بولڈ کر کے پہلی کامیابی حاصل کی۔پاور پلے کے آخری اوور میں جان نکول لوفٹی ایٹن کے رن آؤٹ ہونے سے نمیبیا کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ اسٹین کیمپ 23 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے، جبکہ کپتان گیرہارڈ ایراسمس صرف 7 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان طارق نے نمیبیا کی کمر توڑتے ہوئے جے جے اسمتھ اور روبن ٹرمپلمین کو لگاتار آؤٹ کیا۔ عثمان طارق نے محض 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لیاس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے پراعتماد آغاز کیا، تاہم صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے صاحبزادہ فرحان کا بھرپور ساتھ دیا اور دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور 100 سے پار پہنچایا۔ سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بیٹنگ آرڈر میں حیران کن تبدیلی دیکھنے کو ملی جب بابر اعظم نمبر 3 پر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے اور ان کی جگہ خواجہ نافع کو بھیجا گیا، جو صرف 5 رنز بنا سکے۔ اس موقع پر شاداب خان کریز پر آئے اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر نمیبیا کے باؤلرز پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔صاحبزادہ فرحان نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی اور احمد شہزاد کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ وہ 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ شاداب خان نے 22 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔