ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور کوکوگف ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ،آسٹریلین اوپن چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور امریکی ٹینس سٹار کوکوگف ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ،آسٹریلین اوپن چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور امریکی ٹینس سٹار کوکوگف ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلین کوالیفائر کھلاڑی کمبرلی بریل کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں حریف روسی کھلاڑی انا نکولائیونا کالنسکیا کو مات دی۔

متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بدھ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین کوالیفائر کھلاڑی کمبرلی بریل کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ کروشیا کی انتونیا روجیچ سے ہوگا۔ دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے حریف روسی کھلاڑی انا نکولائیونا کالنسکیا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کوکوگف کا ٹاپ 16 رائونڈ میں مقابلہ بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز سے ہوگا۔