کولمبو۔18فروری (اے پی پی):آئ سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے ایک اور قابلِ ستائش اقدام اٹھاتے ہوئے بارش سے بچاؤ کے لیے چھتریوں کے ساتھ ساتھ دھوپ سے تحفظ کے لیے خصوصی کیپس بھی فراہم کر دئیے۔ دنیا بھر سے کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو دئیے گئے اس تحفے میں لیپ ٹاپ بیگز کے علاوہ چارجنگ سوئچز بھی شامل …
آئ سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے ایک اور قابلِ ستائش اقدام

مزید خبریں
کولمبو۔18فروری (اے پی پی):آئ سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے ایک اور قابلِ ستائش اقدام اٹھاتے ہوئے بارش سے بچاؤ کے لیے چھتریوں کے ساتھ ساتھ دھوپ سے تحفظ کے لیے خصوصی کیپس بھی فراہم کر دئیے۔ دنیا بھر سے کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو دئیے گئے اس تحفے میں لیپ ٹاپ بیگز کے علاوہ چارجنگ سوئچز بھی شامل تھے تاکہ وہ دورانِ میچ اپنی الیکٹرانک ڈیوائسز باآسانی استعمال کر سکیں۔
آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ یہ تمام اشیاء ایونٹ کی برانڈنگ سے مزین تھیں اور انہیں بطور یادگار (سووینئر) پیش کیا گیا۔ صحافیوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید دھوپ اور ممکنہ بارش کے دوران یہ سہولیات ان کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں بہترین انتظامات اور میڈیا کی سہولت کا خاص خیال رکھنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ منتظمین ہر پہلو پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، جس سے ایونٹ کا مثبت اور پیشہ ورانہ تاثر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔








