جنیوا مذاکرات میں یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب ’’بامعنی پیش رفت‘‘ ہوئی ہے، امریکی ایلچی

جنیوا۔18فروری (اے پی پی):امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے خاتمے کی جانب ’’بامعنی پیش رفت‘‘ ہوئی ہے۔یہ بات جرمن نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتائی ۔ شنہوا کے مطابق امریکا روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان یہ مذاکرات بند کمرے میں ہوئے۔ روسی صدر کے معاون ولادیمیر میدینسکی کے مطابق جمعرات …

جنیوا۔18فروری (اے پی پی):امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے خاتمے کی جانب ’’بامعنی پیش رفت‘‘ ہوئی ہے۔یہ بات جرمن نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتائی ۔ شنہوا کے مطابق امریکا روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان یہ مذاکرات بند کمرے میں ہوئے۔ روسی صدر کے معاون ولادیمیر میدینسکی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے مذاکرات دو گھنٹے جاری رہے۔ الجزیرہ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جنیوا مذاکرات کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی اور یوکرینی مذاکرات کاروں نے مزید مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔ صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ دریں اثنا روسی وفد کے سربراہ رستم عمروف نے بھی مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے ۔

انہوں نے مذاکرات کے تسلسل کو یقینی بنانے پر امریکی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے دوران سیاسی اور فوجی دونوں شعبوں سے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی، اور ممکنہ فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے سیکورٹی پیرا میٹرز اور مکینزمز پر بھی بات ہوئی۔ بہت سے معاملات کی وضاحت ہوئی اور دیگر معاملات پر کوارڈینیشن ہوئی۔ ہم نے( جنگ بندی کو) حتمی شکل دینے کے لئے درکار شرائط پر کام پر توجہ مرکوز کی جو ایک پیچیدہ عمل ہے اور جس کے لئے وقت کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کے موقف کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیلاف پر فی الحال بات چیت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں تجاویز کو حتمی شکل دے کر انہیں متعلقہ صدور کو پیش کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قابل عمل تجاویز تیار کر رہے ہیں اور ہمارا حتمی مقصدانصاف پر مبنی اور پائیدار امن ہے۔