سری لنکا سکواڈ میں میتھیشا پاتھرانا کی جگہ دلشان مدوشانکا کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی

کولمبو ۔18فروری (اے پی پی):سری لنکا سکواڈ میں میتھیشا پاتھرانا کی جگہ دلشان مدوشانکا کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے مدوشانکا کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی کیونکہ پاتھرانا کو 16 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کے گزشتہ میچ کے دوران بائیں ٹانگ کی پٹھوں کی چوٹ کے …

کولمبو ۔18فروری (اے پی پی):سری لنکا سکواڈ میں میتھیشا پاتھرانا کی جگہ دلشان مدوشانکا کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے مدوشانکا کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی کیونکہ پاتھرانا کو 16 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کے گزشتہ میچ کے دوران بائیں ٹانگ کی پٹھوں کی چوٹ کے باعث باہر ہونا پڑا۔

کسی کھلاڑی کی جگہ لینے کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے تاکہ متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر سکواڈ میں شامل کیا جا سکے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان (چیئر، آئی سی سی جنرل منیجر – کرکٹ)، گوروو سکسینا (آئی سی سی جنرل منیجر – ایونٹس اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز، آئی بی سی نمائندہ)، ہیمنگ امین (ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، میزبان نمائندہ) اور شون پولاک (آزاد نامزد کردہ) شامل ہیں۔

مزید خبریں