پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے فتح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے

کولمبو ۔18فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے فتح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا، لیکن نمیبیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 97 رنز بنا سکی اور آؤٹ …

کولمبو ۔18فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے فتح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔

اس میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا، لیکن نمیبیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 97 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔یہ پاکستان کی پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100 رنز سے زائد رنز سے فتح تھی۔

اس سے قبل پاکستان کی سب سے بڑی فتح 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 84 رنز کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سپر 8 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔