نائیجیریا میں گیس دھماکہ، 38 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

ابوجا ۔19فروری (اے پی پی):نائیجیریا میں سیسے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 38 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ لوکل گورنمنٹ ایریا کی زرک کمیونٹی میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کان میں ایک نجی کمپنی کی زیرِ نگرانی کام ہورہا تھا جہاں زیادہ تر مزدور زیرِ زمین …

ابوجا ۔19فروری (اے پی پی):نائیجیریا میں سیسے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 38 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ لوکل گورنمنٹ ایریا کی زرک کمیونٹی میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کان میں ایک نجی کمپنی کی زیرِ نگرانی کام ہورہا تھا جہاں زیادہ تر مزدور زیرِ زمین سرنگوں میں مصروفِ عمل تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیرِ زمین سرنگوں میں زہریلی گیسوں بالخصوص کاربن مانو آکسائیڈ کے جمع ہونے سے دھماکہ ہوا جو عروج کے اوقاتِ کار کے دوران پیش آیا۔

مقامی قبائلی رہنماؤں نے واقعے کو تباہ کن قرار دیا ۔ قائم مقام ضلعی سربراہ علیو ادامو ادریس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ برادری کے لیے سیاہ دن ہے جس نے درجنوں خاندانوں کو سوگوار کر دیا ۔ریاستی پولیس کے ترجمان الفریڈ الابو نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر تعینات کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔