خرطوم ۔19فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے کئی ذیلی اداروں کا مشترکہ امدادی قافلہ سوڈان کی ریاست کردفان کے اہم شہروں ڈلنگ اور کادگلی پہنچ گیا جہاں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے گی۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے عالمی ادارے کی جانب سے جاری (مشترکہ )بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ قافلہ ورلڈ فوڈ پروگرام،یونیسکو اور یواین ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے …
اقوامِ متحدہ کا 26 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ سوڈان کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا، ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، عالمی ادارہ

مزید خبریں
خرطوم ۔19فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے کئی ذیلی اداروں کا مشترکہ امدادی قافلہ سوڈان کی ریاست کردفان کے اہم شہروں ڈلنگ اور کادگلی پہنچ گیا جہاں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے گی۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے عالمی ادارے کی جانب سے جاری (مشترکہ )بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ قافلہ ورلڈ فوڈ پروگرام،یونیسکو اور یواین ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی ہمدردی کی امداد پر مشتمل ہے، یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران علاقے میں پہلی بڑی امدادی ترسیل ہے جس سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے 700 میٹرک ٹن سے زائد خوراک اور 70 میٹرک ٹن طبی سامان پہنچایا گیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مکنہ واکر کے مطابق کئی ہفتوں کی تاخیر اور دشوار گزار متبادل راستے اختیار کرنے کے بعد امدادی سامان بالآخر متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکا۔سوڈان میں یونیسیف کے نمائندے شیلڈن ییٹ نے کہا کہ اس امداد سے شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کا علاج جاری رکھنے، صاف پانی، صحت کی سہولیات اور دیگر بنیادی خدمات کی بحالی میں مدد ملے گی۔
بیان میں فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں اور ضرورت مند شہریوں تک امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ کادگلی (جنوبی کردفان کا دارالحکومت) اور ڈلنگ گزشتہ دو برس سے زائد عرصے تک امداد سے محروم رہے جس کے باعث ضروری اشیائے خورد و نوش اور طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی۔








