کورٹینا۔19فروری (اے پی پی):میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں انگلینڈکی مرد وخواتین ٹیموں نے کرلنگ ایونٹ میں اعصاب شکن مقابلوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بروس موئٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم نے امریکا کے خلاف انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے محض 6 اینڈز میں 2-9 سے کامیابی حاصل کی۔اس بڑی فتح …
میلان ونٹر اولمپکس2026، انگلینڈکی مردوخواتین کرلنگ ٹیموں کا شاندار کم بیک، امریکا اور جاپان کو ہرا کر میڈل کی امیدیں برقرار

مزید خبریں
کورٹینا۔19فروری (اے پی پی):میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں انگلینڈکی مرد وخواتین ٹیموں نے کرلنگ ایونٹ میں اعصاب شکن مقابلوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بروس موئٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم نے امریکا کے خلاف انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے محض 6 اینڈز میں 2-9 سے کامیابی حاصل کی۔اس بڑی فتح نے انگلینڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر حالات بہتر کر دیے ہیں اور وہ اب 5 جیت اور 4 شکستوں کے ساتھ راؤنڈ رابن مرحلہ ختم کر چکے ہیں۔
دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں ربیکا موریسن کی ٹیم نے ناقابل یقین کارکردگی دکھائی۔ امریکا کے خلاف آخری لمحات میں 7-8سے سنسنی خیز جیت حاصل کرنے کے بعد برطانوی خواتین ٹیم نے جاپان کو بھی 3-9 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ ان مسلسل فتوحات نے انگلینڈ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو روشن کر دیا ہے حالانکہ وہ ایک وقت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔
انگلینڈکی مردوں کی ٹیم اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آئندہ میچز کے نتائج پر انحصار کرے گی ، اگر اٹلی یا ناروے میں سے کوئی بھی ایک ٹیم اپنا اگلا میچ ہار جاتی ہے تو بروس موئٹ کی ٹیم براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ اسی طرح برطانوی خواتین کو بھی اپنے اگلے میچ میں میزبان اٹلی کو ہرانا ہوگا اور ساتھ ہی یہ دعا کرنی ہوگی کہ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم امریکا کو شکست دے ۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی بہترین فارم میں آ چکے ہیں اور میڈل جیتنے کے لیے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔








