میڈرڈ۔19فروری (اے پی پی):ویلریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 24ویں میچ میں لیونٹے کو ہرا کر ٹیبل پر تیسری پوزیشن مزید بہتر کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق ویلریال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد لیونٹے کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق ویلریال کی جانب سے جارج میکاؤٹاڈزے نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں …
سپینش لالیگا میں ویلریال نے لیونٹے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔19فروری (اے پی پی):ویلریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 24ویں میچ میں لیونٹے کو ہرا کر ٹیبل پر تیسری پوزیشن مزید بہتر کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق ویلریال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد لیونٹے کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق ویلریال کی جانب سے جارج میکاؤٹاڈزے نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ ویلریال کی لیگ میں پندرہویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
جمعرات کو سپین کے شہر مینیس کے ویلینسیا سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویلریال اور لیونٹے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ویلریال کی ٹیم نے حریف لیونٹے کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ ویلریال کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول جارج میکاؤٹاڈزے نے کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ ویلریال کی لیگ میں 15ویں فتح ہے ۔








