لاہور۔19فروری (اے پی پی):پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا۔ کھلاڑیوں نے انتظامی مسائل اور مبینہ ناروا سلوک کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے برتائو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انہیں ہر …
پی سی بی چیئرمین سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات ،پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا

مزید خبریں
لاہور۔19فروری (اے پی پی):پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا۔ کھلاڑیوں نے انتظامی مسائل اور مبینہ ناروا سلوک کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے برتائو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ہاکی کے معاملات کو منظم کرنے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں، باقی تمام امور بورڈ سنبھالے گا۔

چیئرمین نے مصر میں ہونے والے عالمی کپ کوالیفائر مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی فضائی ٹکٹوں، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع کیا جائے اور آج رات تک تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے زخمی کھلاڑیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی فوری طور پر بورڈ کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت سب سے مقدم ہے ، کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ دس، دس لاکھ روپے کے چیکس بھی کھلاڑیوں میں تقسیم کیے۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔








