کولمبو۔19فروری (اے پی پی):کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔ گروپ بی کے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز کے …
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

مزید خبریں
کولمبو۔19فروری (اے پی پی):کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔ گروپ بی کے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز، گریم کریمر اور بلیسنگ مزارابانی نے 2،2 جبکہ رائن برل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ برین بیننٹ 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور 48 گیندوں پر 8 چوکے لگا کر شاندار اننگز کھیلیں۔ سکندر رضا نے 45 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکا کی جانب سے دوشن ہیمانتے نے 2 جبکہ شانکا اور ولینگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔








