ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کے لیے جانے سے قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ حفاظتی طبی اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمن کی حفاظت کرنا ہے۔ خاص طور پر مذہبی سیزن کے دوران مقدس مقامات پر ہونے والے رش کے پیش نظر یہ حفاظتی اقدامات …
رمضان المبارک میں عمرہ سے قبل گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن کرائی جائے، سعودی عرب

مزید خبریں
ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کے لیے جانے سے قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ حفاظتی طبی اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمن کی حفاظت کرنا ہے۔ خاص طور پر مذہبی سیزن کے دوران مقدس مقامات پر ہونے والے رش کے پیش نظر یہ حفاظتی اقدامات ضروری ہوجاتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا کہ پرہجوم مقامات پر انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جن میں سب سے نمایاں گردن توڑ بخار ہے جو سانس کے قطروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں سنگین طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ وزارت نے زور دیا کہ ویکسین لگوانا معتمرین کی حفاظت کے لیے ایک بنیادی قدم ہے۔
وزارت نے اپنے آفیشل "ایکس” اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونے سے کم از کم 10 دن پہلے ویکسین لگوائی جانی چاہیے تاکہ مدافعت پیدا ہو سکے اور مناسک کی ادائیگی کے دوران تحفظ کا بہترین معیار یقینی بنایا جا سکے۔








