تہران ۔20فروری (اے پی پی):ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ایران کو یورینیم افزودگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنیوا میں مذاکرات کے بعد ایک بار پھر ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ جاری کردہ ویڈیو …
کوئی بھی ملک ہمیں یورینیم افزودگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا، ایران

مزید خبریں
تہران ۔20فروری (اے پی پی):ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ایران کو یورینیم افزودگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنیوا میں مذاکرات کے بعد ایک بار پھر ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ جاری کردہ ویڈیو کے مطابق محمد اسلامی نے کہا کہ جوہری صنعت کی بنیاد افزودگی ہے۔انہوں نے کہاکہ جوہری عمل میں آپ جو کچھ بھی کرنا چاہیں اس کے لیے جوہری ایندھن درکار ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے قواعد کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، اور کوئی ملک ایرانکو اس ٹیکنالوجی سے پُرامن فائدہ اٹھانے کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔








