وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کی پی این ایس سی کے دورے کے موقع پر صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ۔ 28ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر تا کوسٹل ہائی وے 6 رویہ سڑک اور 2 ٹرینیں چلانے کے لیے 15ارب روپے کا بلا سودی قرضہ فراہم کیا جارہا ہے، 18 اکتوبر کو گوادر پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز لنگر انداز ہوگا، اگلے سال تک پاکستان …

کراچی ۔ 28ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر تا کوسٹل ہائی وے 6 رویہ سڑک اور 2 ٹرینیں چلانے کے لیے 15ارب روپے کا بلا سودی قرضہ فراہم کیا جارہا ہے، 18 اکتوبر کو گوادر پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز لنگر انداز ہوگا، اگلے سال تک پاکستان کی سب سے بڑی رن وے گوادر پورٹ پر بنائے جائے گی جس کے لیے چین 18 تا20 ارب روپے گرانٹ دے گا۔ یہ بات انہوں نے پی این ایس سی بلڈنگ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اسد چاندنہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر مملکت نے چیئرمین پی این ایس سے ملاقات کی جس میں چیئرمین نے انہیں ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ پاکستان آئے ہوئے ہیں جن کے ذریعے چینی کنسٹرکشن کمپنی سے 15ارب روپے کا بلاسود قرضہ لینے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، اس رقم کے ذریعے سی پی کے تحت گوادر پورٹ کو کوسٹل ہائی وے سے ملایا جائے گا جس کے لیے چھ رویہ سٹرک تعمیر کی جائے گی اور دو ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر پر عنقریب دو بڑے جہاز لنگر انداز ہونے والے ہیں، 18اکتوبر کو آنے والا جہاز اس پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز ہوگا جو کہ پہلی بار یہاں پہنچے گا۔

Leave a Reply