قاہرہ۔20فروری (اے پی پی):مصر کے شمال مشرقی صوبہ پورٹ سعید میں ٹرک اور مسافر پک اپ کے درمیان تصادم سے 18 افرادجاں بحق ہو گئے، جن میں زیادہ تر ماہی گیر تھے، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ الجزیرہ کے مطابق حادثہ پورٹ سعید کے جنوب میں 30 جون ایکسس نامی ہائی وے پر پیش آیا۔الاحرام کے مطابق زخمی ہونے والوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے …
مصر ، ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک ، 3 زخمی

مزید خبریں
قاہرہ۔20فروری (اے پی پی):مصر کے شمال مشرقی صوبہ پورٹ سعید میں ٹرک اور مسافر پک اپ کے درمیان تصادم سے 18 افرادجاں بحق ہو گئے، جن میں زیادہ تر ماہی گیر تھے، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ الجزیرہ کے مطابق حادثہ پورٹ سعید کے جنوب میں 30 جون ایکسس نامی ہائی وے پر پیش آیا۔الاحرام کے مطابق زخمی ہونے والوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پک اپ ٹرک ماہی گیروں کو ساحلی پورٹ سعید کے علاقے میں فش فارمز میں کام کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔








