چار رکنی میکانزم سوڈان میں سیاسی حل کا حامی رہے گا ، سعودی عرب

اقوام متحدہ۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ چار رکنی میکانزم سوڈان میں سیاسی حل کا حامی رہے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے کہی۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے جرائم کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب نے سوڈان کے بحران کے آغاز سے …

اقوام متحدہ۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ چار رکنی میکانزم سوڈان میں سیاسی حل کا حامی رہے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے کہی۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے جرائم کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

سعودی عرب نے سوڈان کے بحران کے آغاز سے ہی اس کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کی ہیں، جن کا عملی اظہار جدہ ۔1اور جدہ ۔2مذاکرات کی میزبانی کی صورت میں ہوا جس کے نتیجے میں تنازع کے دونوں فریقین نے جدہ اعلامیہ ’’سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کے عزم‘‘ اور قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کے سلسلے میں دستخط کیے۔ اسی طرح جدہ۔2مذاکرات میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کی سربراہی میں ہیومینیٹیرین فورم قائم کیا گیا اور اعتماد سازی کے چار اقدامات پر اتفاق کے ساتھ ساتھ فوجی ٹھکانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے فارمولے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس بات کا دوبارہ اعادہ کرتی ہے کہ بحران کا حل سوڈانی-سوڈانی سیاسی حل میں پنہاں ہے جو سوڈان کی خود مختاری اور اتحاد کا احترام کرے اور سوڈانی ریاست کے اداروں کی حمایت کرے۔ انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہ صرف سوڈانی عوام کو متاثر کر رہا ہے بلکہ علاقائی استحکام اور عرب و افریقی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔