خسرہ سے اموات کے کیس میں سرکاری ہسپتالوں میں موجود وینٹیلیٹر زکی تفصیلات طلب

لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے اموات کے کیس میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں موجود وینٹیلیٹر زکی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماضی میں خسرے اور ڈینگی سے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود نہ ہونے سے اموات …

لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے اموات کے کیس میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں موجود وینٹیلیٹر زکی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماضی میں خسرے اور ڈینگی سے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود نہ ہونے سے اموات ہوئیں۔ بنیادی سہولیات موجود ہوتیں توان اموات سے بچا جا سکتا تھا ،۔ عدالت خسرے سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا حکم دے۔ جسٹس ملک اویس خالد نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے ہسپتالوں میں کتنے وینٹیلیٹر موجود ہیں۔