کسی بھی سیاسی رہنما کو ملنے والا ریلیف عدالتوں کے ذریعے ہی ممکن ہے ،وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ

چنیوٹ۔ 20 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو ملنے والا ریلیف عدالتوں کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ متعلقہ کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اب تک جو بھی فیصلے آئے ہیں وہ عدالتی عمل کے تحت آئے ہیں۔ اس عمل میں حکومت کا براہ …

چنیوٹ۔ 20 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو ملنے والا ریلیف عدالتوں کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ متعلقہ کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اب تک جو بھی فیصلے آئے ہیں وہ عدالتی عمل کے تحت آئے ہیں۔

اس عمل میں حکومت کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مکمل اور تسلی بخش طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ماہر اور مستند ڈاکٹرز باقاعدگی سے معائنہ کر رہے ہیں اور علاج کے تمام تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دیے گئے دھرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے بھی دھرنا ختم کرنے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے ملک کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوتا ہے،احتجاج کی سیاست سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، تمام سیاسی قوتوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں مل بیٹھیں تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔