دبئی۔20فروری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹالیناڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل …
کوکوگف اور ایلینا سویٹولینا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
دبئی۔20فروری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹالیناڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
ای ایس پی این کے مطابق 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فلپائن کی کھلاڑی الیگزینڈرا مانیگو ایالا کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف کروشین کھلاڑی انتونیا روزک کو مات دی۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فلپائن کی کھلاڑی الیگزینڈرا مانیگو ایالا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا سے ہوگا۔ایلینا سویٹولینا نے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں حریف کروشین کھلاڑی انتونیا روزک کو 6-3، 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔








