نرسنگ کونسل سمیت تمام امور قانون اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت نمٹائے جائیں گے،وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ نرسنگ کونسل سمیت تمام امور قانون اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ بڑے فیصلے کرنے والوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اصلاحات کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کراچی کے ایک ہسپتال میں غلط سرنجز لگائے …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ نرسنگ کونسل سمیت تمام امور قانون اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ بڑے فیصلے کرنے والوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اصلاحات کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کراچی کے ایک ہسپتال میں غلط سرنجز لگائے جانے کے باعث 84 ایڈز کیسز رپورٹ ہوئے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ کراچی کو موقع پر بھیجا گیا اور متاثرہ مریضوں کا سراغ لگا کر انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غلط عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ درست بات سننے اور اصلاح کرنے کا عمل جاری رہے گا۔