کولمبو۔20فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ الیون تشکیل دی گئی ہے جس میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو بارھویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جو اپنے ساتھیوں کو پانی پلائیں گے۔ یہ ٹیم آئس لینڈ کرکٹ نے ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کی …
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ الیون تشکیل

مزید خبریں
کولمبو۔20فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ الیون تشکیل دی گئی ہے جس میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو بارھویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جو اپنے ساتھیوں کو پانی پلائیں گے۔ یہ ٹیم آئس لینڈ کرکٹ نے ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کی ہے۔اس ٹیم میں بھارت کے تین، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے دو، دو، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، امریکا اور اٹلی کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔
آئس لینڈ کرکٹ کی منتخب ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم کو سونپی گئی ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ بیٹر صاحبزادہ فرحان کےساتھ زمبابوے کے بینیٹ کو اوپنر منتخب کیا گیا ہے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشان کشن اور رورون چکرورتی (بھارت)، شائی ہوپ اور جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)، بینیٹ اور مذربانی (زمبابوے)، کوشل مینڈس (سری لنکا)، کالوگاما (اٹلی)، وین شکلویک (امریکا) شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں بری طرح ناکام اور مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کو بارھویں کھلاڑی کے طور منتخب کیا گیا ہے، جس کا کام ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانا اور متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آنا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھو کو ایئر میلز کے طور پر منتخب کیا ہے۔A








