لاہور۔20فروری (اے پی پی):چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ، اللہ تعالی کی رحمتیں لوٹنے، اللہ تعالی کو منانے،گناہوں سے توبہ کرنے اور قرب الہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے،ہمارے پیارے نبی امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیۖکا فرمان ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت ہے،درمیانی عشرہ مغفرت اور آخری …
رمضان المبارک میں غربا و مساکین کے ساتھ دل کھول کر تعاون کریں،سید محمد عبدالخبیر آزاد

مزید خبریں
لاہور۔20فروری (اے پی پی):چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ، اللہ تعالی کی رحمتیں لوٹنے، اللہ تعالی کو منانے،گناہوں سے توبہ کرنے اور قرب الہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے،ہمارے پیارے نبی امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیۖکا فرمان ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت ہے،درمیانی عشرہ مغفرت اور آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے،رمضان المبارک میں اللہ تعالی ہر عبادت کا ثواب بڑھا دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں بادشاہی مسجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اس مہینہ میں ہر نفلی عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض عبادت کا ثواب ستر گنا زیادہ ہوتا ہے،امت مسلمہ کی کامیابی اور خوشحالی کا راز قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے،آج امت مسلمہ اسلام اور قرآن پاک پر عمل کر کے ساری مشکلات پر قابو پا سکتی ہے،ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنی زندگی اسلام کے تابع کرے۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺکا فرمان ہے، تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے،ہمیں چاہیے کہ اس مہینہ میں اللہ تعالی کی راہ میں خوب خرچ کریں،صدقہ خیرات بکثرت کیا جائے،یہ ہمدردی و تعاون کا مہینہ ہے،گھروالوں،رشتہ داروں،غریبوں، یتیموں،مسکینوں پر فراخی کی جائے،مخیر حضرات مخلوق خدا کی دل کھول کر امداد کریں،اللہ تعالی سخاوت کرنے والوں کو بے حد پسند کرتا ہے،ماہ رمضان المبارک ہمیں صبر وتحمل، برداشت،اتحاداور وحدت امت کا درس دیتا ہے،روزہ اللہ تعالی کے قرب کو حاصل کرنے کا عظیم ذریعہ ہے،پوری قوم رجوع الی اللہ کرے۔
مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی وہ نعمت عظمی ہے جو ہمیں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں ملی ہے،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے تمام ادارے ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہیں جن کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،علماء کرام اور قوم کا مکمل تعاون افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میںامن اتحاد،قومی یکجہتی،بھائی چارہ،اخوت،محبت اور رواداری کی اشد ضرورت ہے،علما ء کرام و مشائخ عظام منبرو محراب کے ذریعے اتحاد بین المسلمین،پیغام پاکستان کا فروغ،وحدت و اتحاد اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔ بعد از نماز جمعہ پاکستان کی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکام پاکستان،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔








