پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہی ہے، ہر کھلاڑی کے رول کو واضح طور پر سمجھادیا گیا ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

کولمبو ۔20فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹیم سپر 8 میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہی ہے اور ہر کھلاڑی کے رول کو واضح طور پر سمجھادیا گیا ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مارک چیپمین کی پاکستان کے خلاف تجربے کی تعریف کی اور کہا کہ اگرچہ مارک نے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی …

کولمبو ۔20فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹیم سپر 8 میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہی ہے اور ہر کھلاڑی کے رول کو واضح طور پر سمجھادیا گیا ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مارک چیپمین کی پاکستان کے خلاف تجربے کی تعریف کی اور کہا کہ اگرچہ مارک نے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہر میچ کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں اور ٹیم ہر کھلاڑی پر ایک ہی طرح سے توجہ مرکوز نہیں کرے گی۔ہیڈ کوچ نے عثمان طارق کے بارے میں کہا کہ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو حملہ اور دفاع دونوں میں مہارت رکھتا ہے جو ٹیم کے لیے بہت قیمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں نفسیاتی برتری نہیں ہوتی بلکہ مہارت اور تیاری سے کھیل جیتا جاتا ہے۔بابر اعظم کے نمبر 4 پر کھیلنے کے فیصلے پر انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے، بابر اعظم پاور پلے میں تیز شاٹس نہیں کھیلتے، لیکن وہ مڈل آرڈر میں ٹیم کے لیے مستحکم بیٹنگ فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر جب ٹیم مشکلات میں ہو۔ہیڈ کوچ نے ابرار احمد اور دیگر سپنرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ سپن کی طاقت ٹیم کے لیے ایک بڑا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حالات کے مطابق زیادہ سپن کی ضرورت ہوئی تو ٹیم کے پاس مکمل فلیکسیبلیٹی موجود ہے۔میچ میں رائٹ اور لیفٹ ہینڈرز کے توازن پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس محمد نواز اور فہیم جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو ضروری وقت پر رول ادا کر سکتے ہیں، فخر زمان بھی سکواڈ میں شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ بھی موقع پائیں گے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم سپر 8 کے آغاز کے لیے تیار ہے اور ہر کھلاڑی اپنی مہارت اور کردار کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔