وزیر مملکت تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کا جینیوا میں منعقدہ ڈبلیو ٹی او فورم سے خطاب

جینیوا ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت تجارت وٹیکسٹائل پرویزملک نے ترقی پذیر ممالک میں زراعت اورزرعی اجناس کی تجارت کوفروغ دینے کی ضرورت پرزور دیاہے۔انہوںنے یہ بات عالمی ادارہ خورواک اورصنعقی ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیڈوکے زیراہتمام جینیوا میں منعقد ڈبلیوٹی اوفورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک میں سے بیشتر کا انحصار زراعت پر ہے، ان ممالک میں زرعی تجارت …

جینیوا ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت تجارت وٹیکسٹائل پرویزملک نے ترقی پذیر ممالک میں زراعت اورزرعی اجناس کی تجارت کوفروغ دینے کی ضرورت پرزور دیاہے۔انہوںنے یہ بات عالمی ادارہ خورواک اورصنعقی ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیڈوکے زیراہتمام جینیوا میں منعقد ڈبلیوٹی اوفورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک میں سے بیشتر کا انحصار زراعت پر ہے، ان ممالک میں زرعی تجارت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات وقت کا تقاضہ ہے، اس سلسلے میں نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال، دیہی معیشیت پر توجہ دینے، زرعی معیشیت کے حامل ممالک کی مصنوعات کو علاقائی و بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی دینے اوردنیا کے تمام ممالک کے زراعت پیشہ افراد اوربرآمد کنندگان کو یکساں اورمسابقتی میدان فراہم کرکے ہم ترقی پذیر ممالک میں زراعت کے شعبے کو فروغ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیاں اورغذائی سلامتی ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک اور چیلینج ہے جس سے نمٹنے کیلئے زرعی پیداوار میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply